ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیر اعظم کی سیکورٹی کی نگرانی کریں گے رادھاکرشناکننی

وزیر اعظم کی سیکورٹی کی نگرانی کریں گے رادھاکرشناکننی

Sat, 24 Sep 2016 19:16:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے سینئر افسر رادھاکرشن کننی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کے نظام کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 1981بیچ کے بہار کیڈر کے انڈین پولیس سروس افسرکننی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے،وہ کابینہ سیکرٹریٹ میں سیکرٹری(سیکورٹی)ہوں گے۔ملازمین اور تربیت کے شعبہ کی طرف سے یہ حکم جاری کیا گیا تھا جسے آج منظوری مل گئی۔فی الحال قومی جرائم ریکارڈ بیورو میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پرنوکری کننی کی مدت اگلے سال نومبر تک ہوگی۔وہ اپنے ہی بیچ کے مالائی کمار سنہا سے یہ ذمہ داریاں لیں گے۔سنہا اگلے جمعہ کوریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔سیکرٹری(سیکورٹی)خصوصی سیکورٹی دستے(ایس پی جی) کے انتظامی سربراہ ہیں اور ان پروزیراعظم،سابق وزرائے اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کی ہندوستان کے اندر اور باہر سیکورٹی کے نظام کی قریبی نگرانی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔اس کے علاوہ وہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی پولیس فورسز کی طرف سے کی جانے والی جیمرس کی خریداری سے متعلق پالیسی کے نوڈل اتھارٹی ہوتے ہیں۔


Share: